بھٹکل:18/جولائی (ایس اؤنیوز)تین د ن قبل ایچ 1این 1جیسی خطرناک بیماری سے ہلاک ہونے والی کریکال کی ایک خاتون کے گھر منگل کو ضلع میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اشوک کمار نے دورہ کرتے ہوئے خاندان والوں کے ساتھ تعزیت کی اور اُنہیں پیشگی اقدامات کے متعلق جانکاری دی ۔
بھٹکل تعلقہ کریکال کی مکین 40سالہ خاتون ناگرتنا شنیار موگیر سوائن فلو سے فوت ہوئی تھی ، جس کی اطلاع پر ضلعی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اشوک کمار نے تعلقہ صحت عامہ محکمہ کے عملے کے ساتھ منگل کی شام مہلوکہ کے گھر پہنچ کر خاندان والوں سے بات چیت کی۔ اس دوران نے انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی بخار کے آثار نظر آئیں غفلت اور دیری نہ کرتے ہوئے فوری طورپر اسپتال کا رخ کریں ۔ انہوں نے مہلوکہ کے تینوں بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں اپنا موبائیل نمبر دے کر صحت کے معاملے میں تھوڑی سی تبدیلی بھی نظر آئے تو رابطہ کرنے کی بات کہی۔ چونکہ یہ ایک متعدی بیماری ہے اسی وجہ سے خاندان والوں کے صحت کی بھی جانچ کی گئی ۔ اس موقع پر ضلع سولائنس آفیسر ڈاکٹر ونود، تعلقہ میڈیکل ایجوکیشن آفیسر رجنی دیسائی سمیت محکمہ کا عملہ موجود تھا۔